ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا:بائک اور بس میں ٹکر۔ بائک سوار ہلاک

کارکلا:بائک اور بس میں ٹکر۔ بائک سوار ہلاک

Wed, 16 Jan 2019 23:26:32    S.O. News Service

کارکلا16؍جنوری (ایس اونیوز) بائک او ربس کے درمیان ٹکر ہوجانے سے بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے جس کی شناخت کوکوندور کے رہنے والے دنیش (26سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک بائک پر تین نوجوان سواری کررہے تھے۔ بائک رائڈ کرنے والے نوجوان نے اپنے سامنے والی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں اڈپی سے کارکلا کی طرف آرہی کے ایس آر ٹی سی بس سے اپنی بائک ٹکرادی۔ جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹ لگی اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ جب کہ اس کے پیچھے بائک پر بیٹھے ہوئے مورگیش اور ویلو نامی دونوں نوجوان زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ کارکلا پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: